امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر 24 جولائی کو دوبارہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے پریس ڈٖنر میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاگل عناصر کو اپنی طرزِ زندگی یا اس کے شیڈول کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ٹرمپ نے کہا کہ نہیں معلوم کہ وہ وہی سخت بیانات دیں گے یا نہیں، اس بارے میں جلد معلوم ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تقریب والڈورف آسٹوریا، پیسنلوانیا ایونیو پر واقع بال روم میں ہورہی جس کی تعمیر انہوں نے خود کروائی تھی۔
یاد رہے کہ اپریل میں واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا تھا۔
بعد ازاں ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔


























Leave a Reply