Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 3:14 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

حالیہ پوسٹس

  • سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • دنیا میں گرمی بڑھے گی اور زیادہ بارشیں ہوں گی، یو این نے ویدر سسٹم “ایل نینو” کے بننے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کے عشق میں لائن آف کنٹرول کے پار پہنچ گیا
  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
Headline تازہ ترین

سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

DAILY MITHAN Jun 3, 2026 0


سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

فوٹو: فائل 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بذات خود نشہ کرنے والا شخص کسی بھی جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنی مرضی سے شراب یا نشہ آور چیز استعمال کرنے والے کو مجرمانہ ذمہ داری سے بچنے کا کوئی حق حاصل ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم ’سنی مسیح‘ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت برقراررکھنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ تحریر کیا ، جبکہ اس اہم کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔

دورانِ سماعت مجرم کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ واردات کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا، لہٰذا اس بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔

عدالت نے اس استدعا کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مجرم نے خود تسلیم کیا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شراب پی تھی۔ 

عدالت نے رولنگ دی کہ رضاکارانہ نشے کو کسی بھی مجرمانہ عمل کے دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قانون کی تشریح کرتے ہوئے واضح کیا کہ جرم سے استثنیٰ صرف اور صرف اس صورت میں ممکن ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف (زبردستی) یا پھر اس کی لاعلمی میں کوئی نشہ آور چیز دی گئی ہو اور وہ اپنے حواس میں نہ ہو۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے انتہائی بے دردی سے ایک کمسن اور معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ یہ جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے جو کسی بھی رعایت کا متقاضی نہیں، لہٰذا مجرم کی اپیل خارج کی جاتی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کے عشق میں لائن آف کنٹرول کے پار پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی: عظمیٰ بخاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے منفی اثرات، پاکستان میں 70 سے 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری کے فیصلےمؤخرکردیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، 40 منٹ تک جاری رہی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کے اے آئی سپورٹ چیٹ بوٹ نے ہیکرز کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹس کو ہیک کرنا بہت آسان بنا دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟ پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں، پختونخواکا بجٹ پاس کرنےکی بات پر علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا نے دنیا بھر میں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ ایک سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کوہستان کریشن اسکینڈل، نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکر دیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026