Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 5:19 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
  • وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
  • پارک میں تفریح کیلئے آنیوالی 5 سالہ بچی ٹوائے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
Headline تازہ ترین

لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص

DAILY MITHAN Jun 2, 2026 0


لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص

یہ وہ شخص ہے / اسکرین شاٹ

چین کے ایک سرکار عہدیدار کو مقامی سطح پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔

اس کی وجہ اس عہدیدار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے جس میں وہ کیچڑ سے لت پت ہے اور ایک گاؤں میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے بعد وہاں رہنے والوں کے انخلا کو یقینی بنا رہا ہے۔

صوبہ یوننان کے گاؤں شانگ ہونگیان میں 17 مئی کی شام سے 18 مئی کی صبح تک بہت زیادہ بارش ہوئی اور 256 ملی میٹر پانی برسا۔

تیان ریولنگ نامی ولیج ڈائریکٹر 17 مئی کو رات 10 بجے کے بعد گھر سے 3 بار باہر نکلے تاکہ بارش کے بعد کی صورتحال پر نظر رکھ سکیں۔

18 مئی کو علی الصبح 3 بجے مقامی دریا میں پانی کی سطح خطرناک سطح تک بڑھ گئی۔

تیان ریولنگ کے مطابق ‘اس وقت مجھے لگا کہ پہاڑی منہدم ہو جائے گی اور سیلاب کا خطرہ بڑھ جائے گا’۔

انہوں نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ گاؤں کے ہر فرد کو بیدار کرکے محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ وہ اس وقت سڑک پر اکیلے پیدل چل کر گھر گھر جاکر لوگوں کو خبردار کر رہے تھے۔

انہوں نے ایک چھتری اور ایک الیکٹرک ٹارچ پکڑی ہوئی تھی اور چیخ کر کہہ رہے تھے کہ لوگوں بارش بہت زیادہ ہوگئی ہے، جلدی سے بیدار ہوکر محفوظ جگہ پر منتقل ہو جائیں۔

ایک سڑک کے کنارے وہ سیلابی پانی میں بہہ گئے مگر ایک بڑے درخت نے ان کی زندگی بچالی۔

چند منٹ بعد پانی کا بہاؤ اور سطح میں کمی آئی تو وہ اوپر محفوظ جگہ پر چڑھ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں جانتا تھا کہ یہاں خطرہ ہے مگر مجھے چل کر گاؤں والوں کو یہاں سے نکالنا تھا، مجھے سب کو منتقل کرنا تھا’۔

کیچڑ سے لت پت اور زخمی ہونے کی پروا کیے بغیر انہوں نے گھر گھر جاکر وہاں رہنے والوں کو جگایا۔

ان کی تصویر بھی اس وقت لی گئی جب وہ ایک گھر کے سامنے پہنچے تھے اور 2 گھنٹوں کی محنت کے بعد تمام گاؤں والوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا۔

جب تمام افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا تو ایک چٹان کا 10 ہزار کیوبک میٹرک حصہ منہدم ہوگیا اور آدھے گاؤں کو ڈھانپ دیا۔

تیان ریولنگ اور دیگر گاؤں والوں کو ملبے کی صفائی میں ایک ہفتے کا وقت لگا۔

گاؤں والوں کے مطابق ڈائریکٹر تیان ریولنگ نے ہمیں بچانے کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالا، ہم اب ان کے ساتھ مل کر اپنے گھروں کو تعمیر کریں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسین
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین خلاف ورزی پر پہلے دن کتنے چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب اہم قدم، وفاقی کابینہ نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر چالان، موٹرسائیکلز،کمرشل گاڑیوں کو تیسرے اور چوتھے ٹریک پر چلنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچےجاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026