لاہور: ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران جاں بحق ہوگئی۔
مرنے سے قبل ویڈیو بیان میں لڑکی نے بتایا کہ نومبر2025 میں حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد اس نے یہ والدین کو بھی بتایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کےتحریری اور ویڈیو بیان پر اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل کی دفعات کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ پوسٹ مارٹم کرانےسے انکاری تھا،زبردستی پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش بڑھائیں گے۔

























Leave a Reply