کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل، رکشہ اور کمرشل گاڑیوں کے ای چالان کیے گئے۔
کراچی کی شارع فیصل پرلین کی خلاف ورزی پرای چالان کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ یکم جون کو لین کی خلاف ورزی پر ای سسٹم نے سیکڑوں چالان کیے۔
انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک پرموٹرسائیکل، رکشہ اورکمرشل گاڑیوں کے چالان کیے گئے، فی الحال دائیں جانب دوسری لین پر آنے والے بائیکرز کے چالان نہیں بھیجے جائیں گے۔
ڈی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل اورکمرشل گاڑی چلانے والے تیسرے اور چوتھے ٹریک پر رہیں، آنے والے دنوں میں دائیں طرف دوسری لین میں آنے والے موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کے چالان بھی بھیجے جائیں گے۔

























Leave a Reply