جامعہ کراچی میں مالی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، اساتذہ اور عملے کے احتجاجی بائیکاٹ کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔
جامعہ انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف شروع کیا گیا بائیکاٹ مسلسل جاری ہے جس سے تعلیمی ماحول متاثر ہونےکے ساتھ ساتھ طلبہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ مختلف مالی معاملات پر احتجاج کررہے ہیں جن میں لیو انکیشمنٹ، ہاؤس سیلنگ اور دیگر واجبات کی ادائیگی سے متعلق مطالبات شامل ہیں۔
جامعہ کراچی انتظامیہ کے مطابق ادارے کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لیے وائس چانسلر کی جانب سے حکومت سندھ کو متعدد خطوط ارسال کیے گئے ہیں تاہم اب تک ان خطوط کا کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہو سکا۔
انتظامیہ کا مؤقف ہےکہ مالی بحران کے خاتمے اور واجبات کی ادائیگی کے بغیر معمول کی تعلیمی سرگرمیوں کی مکمل بحالی ممکن نہیں۔


























Leave a Reply