Skip to content
  • Monday, 1 June 2026
  • 4:51 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن کب کرائےگی؟ امین الحق نے بتادیا

حالیہ پوسٹس

  • نجکاری کو 6 ماہ گزرگئے، پی آئی اے کا انتظام خریدارکنسوریشم کو منتقل نہ ہوسکا
  • ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن کب کرائےگی؟ امین الحق نے بتادیا
  • پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • چاہتا ہوں گلگت بلتستان کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھا بابو نہیں آپ کریں، بلاول کا شگر میں جلسے سے خطاب
  • ‘ڈولا رے گانے’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونیکا دعویٰ، مادھوری ڈکشت نے خاموشی توڑ دی
Headline تازہ ترین

ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن کب کرائےگی؟ امین الحق نے بتادیا

DAILY MITHAN Jun 1, 2026 0


ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن کب کرائےگی؟ امین الحق نے بتادیا

 پہلے رابطہ کمیٹی یا مرکزی کمیٹی کا انتخاب ہوگا پھر وہ طے کرے گی کہ کنوینر اور ڈپٹی کنوینر کون ہوگا : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما امین الحق کی گفتگو/فوٹوفائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ  ایم کیوایم کے انٹرا پارٹی الیکشن اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے  امین الحق نے کہا کہ پہلے رابطہ کمیٹی یا مرکزی کمیٹی کا انتخاب ہوگا پھر وہ طے کرے گی کہ کنوینر اور ڈپٹی کنوینر کون ہوگا۔

ایم کیوایم پاکستان نے مئی 2024  میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پارٹی چیئرمین منتخب کرلیا ہے، اس انتخاب نے جہاں بکھری پارٹی کو ایک چھتری تلے جمع کیا تھا وہیں ایم کیوایم کے بہت سے پرانے رہنماوں اور ماضی میں اہم عہدوں پر تعینات شخصیات نے انتخابی عمل کو ایم کیوایم کے آئین کی روح کی صریح خلاف ورزی قراردیا تھا  تاہم پاکستان میں فعال قیادت نے معاملہ کسی نہ کسی طرح تاحال نبھایا ہوا ہے۔

سیاسی عمل میں حصہ لینے والی جماعتوں میں لیڈروں کا باضابطہ چناؤ ایک لازم اقدام ہے،  الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کو15  اکتوبر تک انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

ایم کیوایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں  3 رکنی بنچ کے سامنے اپریل 2026 میں پیش ہوئے تھے۔

الیکشن کمشنر کو اسی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل کی جانب سے اس وقت آگاہ کیا گیا تھا کہ پارٹی کے قانونی تقاضوں کے تحت ایم کیوایم نے16 اکتوبر 2025  میں انتخابات منعقد کرانا تھے۔

ای سی پی نے ایم کیوایم کو ہدایت کی تھی کہ پارٹی انتخابات16 جنوری تک کرالیے جائیں،  تاریخ بڑھا کر پہلے16  مارچ کی گئی اور پھر ایم کیوایم کی درخواست تھی کہ اسے دسمبر تک کا وقت دیدیا جائےتاہم اب ایم کیوایم کو یہ عمل15 اکتوبرتک بہرصورت مکمل کرنا ہے۔

موجودہ ایم کیوایم 3 دھڑوں پر مشتمل ہے جو پہلے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصظفی کمال کی علیحدہ علیحدہ قیادت میں قائم تھے۔

موجودہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ایم کیوایم میں غیرمعمولی تنظیمی صلاحیتوں کے مالک انیس قائمخانی نے23 مارچ سن 2016 کو پاک سرزمین پارٹی بنائی تھی جسے3  سال پہلے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں ضم کردیا گیا تھاجس کے بعد پچھلے سال الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم کردی تھی۔

تینوں دھڑوں کے انضمام کے بعد الیکٹرول لسٹ میں کس دھڑے کے کتنے افراد ہیں،یہ معاملہ بعض افراد کے نزدیک انٹراپارٹی الیکشن میں ٹیڑھی کھیر ثابت ہوسکتا ہے۔

شاید یہی وجہ تھی کہ انٹراپارٹی انتخابات کی بات سامنے آئی تومصطفیٰ کمال نے بعض خدشات کا اظہار کیا تھا،  بتایا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن سے وہ قطعی طور پر لاعلم تھے، میڈیا سے علم نہ ہوتا تو بڑی دھاندلی متوقع تھی، انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی تھی کہ انتخابات کی تیاری کریں اور واضح کیا تھا کہ وہ ایم کیوایم میں شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے۔

اس سوال پر کہ آیا پارٹی میں الیکشن کیلیے الیکٹرول لسٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، امین الحق نے بتایا کہ الیکٹرول لسٹ ترتیب دینے کے مراحل میں ہے، یہ عمل باہمی رضا مندی، جمہوری طریقہ کار اور اتفاق رائے سے انجام دیا جائے گا جس کے بعد منصفانہ طریقے سے انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔

اس سوال پر کہ کیا خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، فاروق ستار یا کامران ٹیسوری ایک دوسرے کیخلاف کنوینر کا الیکشن لڑیں گےیا یہ عمل بھی باہمی اتفاق رائے سے طے کیا جائےگا؟

امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم ایک جمہوری پارٹی ہے،  اس کے آئین کے تحت رابطہ کمیٹی ہی اصل فورم ہے، وہ جسے چاہے گی، کنوینر اور ڈپٹی کنوینر کا انتخاب کرے گی، یہ عمل جمہوری طریقے اور اتفاق رائے سے مکمل کرکے باوقار طریقے سے آگے بڑھا جائے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن باوقار انداز سے انجام دیے گئے تو ایم کیوایم رہنماوں کے آپسی اختلافات کا فائدہ اٹھانے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کم سےکم کراچی اور حیدرآباد میں من مانی نہیں کرسکیں گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
چاہتا ہوں گلگت بلتستان کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھا بابو نہیں آپ کریں، بلاول کا شگر میں جلسے سے خطاب
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی منفرد تجرباتی گاڑی جو ایک گیلن ایندھن پر 2145 میل تک سفر کرسکتی ہے
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
ملک میں گدھوں اور خچروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنسی ہوتی ہیں: مائیک ہیسن
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا: ذرائع محکمہ خزانہ
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
اگر زیادہ لمبے عرصے تک اینڈرائیڈ فون کو چارج نہ کیا جائے تو کیا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
بجٹ منظوری کیلئے کامران ٹیسوری کی بطور گورنربحالی ہماری ریڈلائن ہے: فاروق ستار
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
جہاں رہتی ہوں وہاں جانور ذبح کرنیکی اجازت نہیں، اس بار قربانی اسٹائلش رہی: نادیہ خان
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر 4 افراد کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
2 جون کو وسطی سندھ کے چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
بچپن میں اداکار عمران خان میرا کرش تھے: بھومی پڈنیکر
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
مری میں بیچلرزکے داخلے پر کوئی پابندی نہیں، احکامات صرف مال روڈ تک محدود ہیں
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
کوہلی کی شاندار بیٹنگ، آر سی بی نے مسلسل دوسری بار آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، الیکٹرک بس سروس بھی متاثر
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی اے نے سال 2025 میں 39 ہزار سے زائد مسافروں کو سفر سے روکا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
عامر خان نے الزامات لگانے پر خاتون وکیل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
پُراسرار طور پر لاپتا ہونیوالے امریکی شہری کے واقعہ کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے اغوا کو 40 دن مکمل، 10 پاکستانیوں سمیت کوئی رہا نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
سہیل آفریدی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026