کراچی میں سینئر پولیس افسر کےگھر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں کے ڈیفنس فیز 8 ميں واقع گھر میں گزشتہ شب رات 11 سے 12 بجےکے درمیان ڈکیتی ہوئی۔
عرفان سموں کے مطابق 4 مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ واردات کے وقت ایس ایس پی عرفان سموں گھر میں موجود نہيں تھے، ان کے بھائی اور بھتیجا موجود تھے،اسلحے کے زور پر ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے لیپ ٹاپ،موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کرلےگئے۔
مقدمہ تھانہ ساحل میں عرفان سموں کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان سے متعلق اہم شواہد مل گئے ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔


























Leave a Reply