پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کیلئے اسکردو پہنچ گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسکردو پہنچنے پر بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ انتخاب محض اقتدار کے حصول کی جدوجہد نہیں بلکہ جی بی میں جمہوریت کے تعین کا فیصلہ ہے، ہم اپنی سوچ، کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کی بنیاد پر مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کے پی میں پارٹی کےاندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرون ملک موجود ارکان کے علاوہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سب موجود تھے، انہوں نے کہا تمام ایم پی ایز ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 92 ارکان میں سے 25 سے زائد غیر حاضر تھے۔


























Leave a Reply