لاہور: پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا ہے کہ پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہو تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں، وہی فرسٹ چوائس ہیں، مجھے موقع ملا اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
لاہور میں پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا تھا کہ اُنہیں قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملا ہے جس کا وہ بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جیسے کھلاڑی کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے دباؤ نہیں ہوتا بلکہ اعتماد ملتا ہے۔
غازی غوری نے کہا کہ مجھے یہی کہا گیا تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے کیونکہ رنز نہیں درکار ہیں، اپنی کمی کو میں ہمیشہ دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ابھی میرا کوئی آئیڈیل نہیں ہے ، میرا کام یہ ہے کہ جہاں میری ضرورت ہو وہاں میں بیٹنگ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں، وہی فرسٹ چوائس ہیں، مجھے موقع ملا اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
اس کے علاوہ غازی غوری نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کے پاس چاہے سینیئر کھلاڑی نہ ہو لیکن وہ ہمیشہ باؤنس بیک کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا۔
پاکستان نے آسٹریلیا کا 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69 اور غازی غوری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے


























Leave a Reply