Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 7:07 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

حالیہ پوسٹس

  • میٹا کے اے آئی سپورٹ چیٹ بوٹ نے ہیکرز کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹس کو ہیک کرنا بہت آسان بنا دیا
  • آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟ پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں، پختونخواکا بجٹ پاس کرنےکی بات پر علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • میٹا نے دنیا بھر میں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا
تازہ ترین

صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

DAILY MITHAN Jun 2, 2026 0


صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: اسکرین شاٹ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نےکہا  ہےکہ  ایران  جنگ کے نتیجے  میں  معاشی بحران پیدا  ہوا ہے، صرف   پیپلزپارٹی ملک کے معاشی  مسائل  حل کرسکتی ہے، پاکستان کی امن کی کوشش پر ہمیں فخر ہے۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی  کا کہنا تھا کہ  پچھلے الیکشن میں  گلگت بلتستان (جی بی)  کا دورہ کیا، گلگت بلتستان کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا، ایران میں بچوں کے اسکول میں میزائل مارا گیا، بیدردی سے عالمی قانون  توڑتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کیا گیا، پچھلے الیکشن میں خوشی کا ماحول تھا،اس الیکشن میں سوگ کا ماحول ہے، ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ظلم ایران تک محدود نہیں فلسطین میں بھی لوگوں کو شہید کیا گیا، دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی پسماندہ  طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے ، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہےکہ امیر ،امیرتر ہو، بی آئی ایس پی اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے، بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بدقسمتی ہے حکمراں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتےہیں، ہم  بینظیر انکم  سپورٹ پروگرام کو بچائیں گے، اس بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں وزیراعظم  سے اضافہ کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی،جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدرزرداری نے دیا، پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دینےکا اعلان ذوالفقار بھٹو  نے بلتستان کی سرزمین  سے کیا، 18ویں ترمیم  میں دیےگئے اختیارات  جی بی کو  بھی دیے جائیں تو مسائل حل ہوں گے ، جی بی میں حق حاکمیت کے بعد حق ملکیت حاصل کرنا ہوگا، اسلام آباد کو ماننا ہوگا جی بی کے وسائل یہاں کے عوام کے ہیں، جب تک اسلام آباد نہیں مانےگا جی بی اور پاکستان میں ترقی ممکن نہیں ، جی بی کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے عوام دوست حکومت بنانی ہے یا عوام دشمن۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیے، پیپلزپارٹی کی سیاست دوسری جماعتوں سےمختلف ہے، پیپلزپارٹی عام آدمی کی سیاست کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے مزدوروں کو مالک بنایا اسی طریقے سے قومیں ترقی کرتی ہیں، صدر زرداری نے روٹی کپڑا اور مکان کو بینظیر کارڈ سے عملی طور ممکن بنایا، دیگر ممالک ہم  سے  پوچھتے  تھےکہ کیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا ہم شروع کریں، شہید بی بی بھی جب آئیں روزگار لےکر آئیں۔

انہوں نےکہا کہ  آج مسلم دنیا میں صرف پاکستان کے پاس ایٹمی قوت ہے، ملک کو  ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو  نے بنایا،  آج بھی گڑھی خدا بخش سے پاکستان کا دفاع ہو رہا ہے، مشرف دور میں دیگر ممالک کے پاکستان میں بیسز بنے تھے، وہ صدر پاکستان کون تھا جس نے سلالہ واقعے کے بعد تمام اڈوں کو پاکستان میں بند کیا،  صدر زرداری نے ملک میں دیگر ممالک کے اڈے ختم کرائے۔

بلاول نے کہا کہ  سی پیک کا سب سے کامیاب منصوبہ تھرکول کا منصوبہ ہے،  تھرکول میں 80 فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کو دیں، ہماری کوشش ہوتی ہےکہ کتنے زیادہ نوکری کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں، دیگر کی کوشش ہوتی ہےکہ یہ کتنے لوگوں کو بیروزگارکرسکتے ہیں، ہم امیروں کو مزیدامیر کرنےکے بجائے غریب نوجوانوں کو روزگار دلاکر امیر بناتے ہیں،  ہم لوگوں کو روزگار دلاکر معاشی طور پر مضبوط کرتےہیں، ہماری سیاست عوام دوست اور دوسروں کی عوام دشمن سیاست ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ایسا لگا پورا صوبہ ڈوب گیا ہے، سندھ میں سیلاب سے تباہ 20 لاکھ گھر بناکر دے رہے ہیں، 20 لاکھ خاندانوں کو گھر مالکانہ حقوق کے ساتھ دے رہے ہیں، فیصلہ کیا کہ سڑکیں بنانے سے پہلے سیلاب متاثرہ افراد کو گھر بناکردیں گے،گھروں کے اس منصوبے سے 10 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا، 7جون کو تیر پر مہر لگائیں ہم یہاں بھی سندھ کی طرح گھر بنا کردیں گے، کراچی میں کینسر  اور دیگر بیماریوں کا علاج 100 فیصد مفت کیا جاتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
میٹا کے اے آئی سپورٹ چیٹ بوٹ نے ہیکرز کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹس کو ہیک کرنا بہت آسان بنا دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟ پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں، پختونخواکا بجٹ پاس کرنےکی بات پر علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا نے دنیا بھر میں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ ایک سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کوہستان کریشن اسکینڈل، نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکر دیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسین
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین خلاف ورزی پر پہلے دن کتنے چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب اہم قدم، وفاقی کابینہ نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026