Skip to content
  • Saturday, 6 June 2026
  • 7:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار

حالیہ پوسٹس

  • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
  • سیاست کےنام پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی: وزیراعظم آزادکشمیر
  • بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائدکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
  • آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
  • محکمہ موسمیات کے پیشگی الرٹس سےگلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں
پاکستان

آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار

DAILY MITHAN Jun 6, 2026 0


آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار

 آزاد کشمیر میں حالات جس طرف جا رہے تھے، ایکشن کمیٹی پر پابندی لگنا ہی تھی: وزیراعظم آزاد کشمیر— فوٹو:فائل

آزاد جموں کشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کے مطابق  گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، مواصلاتی آلات اور مشتبہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ کالعدم تنظیم کے بعض عناصر عوامی مسائل کے نام پر امن و امان خراب کر رہے ہیں، امن خراب کرنے کی کسی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیرمیں کالعدم تنظیم کی 9 جون کو ہڑتال کی کال پر معمولات زندگی متاثر ہیں، انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ مظفر آباد، باغ اور میرپور میں امن امان کے پیش نظر فلیگ مارچ کیا گیا۔ 

ہڑتال کے باعث بازار بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر بازاروں میں لوگوں کا رش ہے اور کئی علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

 مہاجرین کی نشستوں کے خاتمہ کے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا جو ایکشن کمیٹی نے نہیں دیا: وزیراعظم اے جے کے

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالات جس طرف جا رہے تھے، ایکشن کمیٹی پر پابندی لگنا ہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 38 نکات میں سے کچھ مکمل اور کچھ جزوی حد تک مکمل ہوئے، اگر مذاکرات ہوتے تو باقی نکات پر بھی عمل درآمد یقینی ہو جاتا، مہاجرین کی نشستوں کے خاتمہ کے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا جو ایکشن کمیٹی نے نہیں دیا۔

ان کا کہناتھاکہ ریاست ماحول کو افراتفری کی طرف لے جانے کی متحمل نہیں ہو سکتی، عوام کے کیلئے انتخابی پلیٹ فارم کھلا ہے، آئیں الیکشن لڑیں، حقوق کی بات کرنا غلط نہیں لیکن حقوق کی بنیاد پر اپنی ریاست کھڑی کرنا ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کا وقت ختم ، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں: محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنےکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
وفاقی جامعہ اردو کے اساتذہ کا بھی مطالبات کی تکمیل تک تدریسی عمل اور امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
حکومت آزادکشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آئینی رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
افغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا، اپنے شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں: پاکستان
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
پنجاب میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات مقرر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کا وقت ختم ، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
DAILY MITHAN Jun 6, 2026