وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اعلان کیا ہےکہ سیاست کے نام پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی۔
اپنے بیان میں فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھاکہ بخوبی اندازہ ہےریاست میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو اصل تکلیف کس بات کی ہے، مخصوص سیاسی جتھے اور ٹرولز آزادکشمیر میں افراتفری پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں، جلاؤگھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کرنے والےعناصرطالبان خارجیوں کے حامی ہیں، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تمام مذاکرات کا گواہ ہوں، غیرسیاسی اور غیرپارلیمانی گروپ نے بارہا کوششوں کے باوجود مذاکرات کی میز پر آنے سے انکارکیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھاکہ ایکشن کمیٹی کے لیڈروں کے بیانات ریکارڈ پرہیں، وہ ریاست پر دھاوا بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ریاست پرامن احتجاج کا حق دیتی ہے لیکن بلیک میلنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائےگی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ آزادکشمیرانسانی وسیاسی حقوق اور مراعات میں پاکستان کے چاروں صوبوں سےکہیں آگے ہے، بجلی اور آٹےکی سستی قیمتوں کی مثال دیکھ کرمنافقین کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔


























Leave a Reply