گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر مجموعی طور پر 403 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جس پر ووٹنگ 7 جون کو ہوگی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس اور جی بی اسکاوٹس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔
7 جون کو مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مجموعی طور پر 396 مرد امیدوار جبکہ 8 خواتین امیدوار انتخابی میدان میں اتری ہیں۔
پیپلز پارٹی 23 امیدوار، ن لیگ 22 ، استحکامِ پاکستان پارٹی 15، پاکستان مسلم لیگ 11،جے یو آئی ف کے 9 امیدوارمیدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم 7،جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6،6 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔






















Leave a Reply