لاہور: پنجاب انسداد منشیات فورس کی جانب سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
ترجمان انسداد منشیات فورس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹاپور میں پنجاب انسداد منشیات فورس نے بھسین گاؤں میں چھاپا مارا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ چھاپا صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر مارا گیا اور اس دوران سہیل شوکت بٹ بھی موقع پرپہنچ گئے، انہوں نے اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سہیل شوکت بٹ اہلکاروں سے کہتے رہے کہ تمہیں میری بہن کے گھر پر آنے کی جرات کیسے ہوئی۔
ترجمان کے مطابق معاملے پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا فون بند ملا۔


























Leave a Reply