پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کی گلگت میں مشاورتی ملاقات ہوئی جس کے بعد بریک تھرو کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفود کی ملاقات میں حکومت سازی کے لیے ممکنہ فارمولوں، سیاسی تعاون اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ شامل تھے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام اور صدر (ن) لیگ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن شریک ہوئے جب کہ ملاقات میں حکومت سازی پر تجاویز سمیت مختلف ملکی و قومی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں وفود کی جانب سے حکومت سازی سے متعلق تجاویز مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے کہا ہے کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو سب سے بڑی جماعت بنا کر گلگت بلتستان کی قیادت کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت سازی کے تمام فیصلے جمہوری اصولوں، سیاسی مشاورت اور عوامی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔






















Leave a Reply