فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی۔
میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میکسیکو کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔
9ویں منٹ میں ایک موو پر میکسیکو کے یوہان کوئی نوننس گیند کو حریف کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلانے میں کامیاب رہے۔
اس ہاف میں میکسیکو کو چند اور مواقع بھی ملے مگر وہ اُس کو گول میں تبدیل نہ کرسکے، وقفے تک مقابلہ 0-1سے میکسیکو کے حق میں تھا۔
دوسرے ہاف کا آغاز بھی میکسیکو کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کیا ، اس ہاف کی ابتدا میں میکسیکو کے کھلاڑی کو جنوبی افریقا کے ڈیفینڈر سٹ ہول نے خطرناک فاؤل کے ذریعے گرایا جس پر ریفری نے اُنہیں ریڈکارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا۔
میکسیکو کو اس فاؤل پر فری کک بھی ملی مگر گول نہ ہوسکا۔
تاہم 67ویں منٹ میں میکسیکو کو برتری دگنی کرنے کا موقع مل گیا جب راؤل نے ایک پاس پر ہیڈر کے ذریعے گیند جنوبی افریقا کے جال میں پہنچا دی۔ بقیہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ 0-2 سے میکسیکو کی جیت پر ختم ہوا۔
میچ کے دوران ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا جبکہ میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ کے ذریعے میدان سے باہر بھیجا۔


























Leave a Reply