کراچی میں سخت گرمی کی لہر کے دوران بھی جلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹےسے تجاوز کرگئی۔
کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی محسوس کرنے کی شدت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہی۔ آج کراچی کا درجہ حرارت معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب شدید گرمی میں شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے سے تجاوز کرگئی جس سے شہری بے حال ہوگئے، شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی اورکاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کہیں بھی 10گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، بعض علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی بند کی جاتی ہے۔


























Leave a Reply