اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کراچی کے بلک واٹر سپلائی کے فور منصوبے کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دیرپا شہری ترقی اور ہاؤسنگ شعبے کے لیے 54 ارب 60کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس رقم سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ایک لاکھ50 ہزار سستے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے، اس منصوبے کے تحت 10بڑے شہروں کے لیے ڈیجیٹل ماسٹر پلانز تیار کیے جائیں گے۔
آئندہ مالی سال دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 14 ارب، مہمند ڈیم کے لیے 22 ارب روپے جبک ہ داسو پن بجلی منصوبے کے لیے 15ارب مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح بجلی کے شعبے کے لیے 116ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق کراچی کے بلک واٹر سپلائی کے فور منصوبے کے لیے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ صنعتی ترقی اور برآمدی مسابقت کی رفتار بڑھانے کے لیے بجٹ میں 6ارب60کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں کراچی کو چمن سے جوڑنے والی این 25 شاہراہ پاکستان ایکسپریس وے کو دو رویہ کرنے کے لیے 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سکھر حیدر آباد موٹروے پر 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی،۔
بجٹ دستاویز کے مطابق ایم ایل ون کے کراچی تا روہڑی سیکشن پر کام آئندہ سال شروع ہوگا جس کیلئے 25ارب مختص کیے گئے ہیں۔


























Leave a Reply