Skip to content
  • Saturday, 13 June 2026
  • 3:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

حالیہ پوسٹس

  • متعدد اشیاء تھرڈ شیڈول میں شامل، جی ایس ٹی کے نفاذ سے کیا کیا مہنگا ہوگا؟
  • معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ
  • نشے میں دھت ڈرائیور نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے 3 بچوں کو کچل ڈالا
  • پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی پیش رفت، قومی ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
  • وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی
تازہ ترین

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

DAILY MITHAN Jun 13, 2026 0


وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دے دی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تین روز پہلے 22 جوان شہید ہوئے، افسر و جوان اپنے بچوں کو یتیم کرجاتے ہیں اور کروڑوں عوام کے بچوں کو یتیم ہونے سے بچاتے ہیں۔

وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان قربانیوں کا احترام کرنا چاہیے، ان کی تکریم کرنی چاہیے، شہدا کے ننھےبچوں کو نہیں پتا کہ ان کے والد اس دنیا سےکوچ کرگئے ہیں۔

شہباز شریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں، میثاق معیشت اورمیثاق جمہوریت کی طرف بڑھیں، اپوزیشن کو آج بھی کہتا ہوں آئیں، بیٹھیں، سیاست اپنی اپنی، وژن اپنا اپنا، خیالات اپنے اپنے لیکن پاکستان ہے توہم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کی یکساں ترقی بطور وزیراعظم میری ذمےداری ہے، میثاق جمہوریت کے لیے میں نے ایک سے زائد بار کہا ہے، پاکستان کے لیے جو بھی قربانی دی جائے وہ کم ہے ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صوبے کے معاشی وسائل ان کا حق ہیں، کوئی دورائے اوراختلاف نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کی مثال لے لیں، اس کا معاہدہ پڑھ لیں، ریکوڈک پر بلوچستان کے عوام کے شیئرز روشن مثال ہیں، بلوچستان کے عوام کے شیئرز چھپا ہوا راز نہیں ، سب کے سامنے ہیں۔

شہبازشریف نے بتایا کہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا شیئر100 فیصد بڑھایا گیا، یہ احسان نہیں تھا، بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے، غیور اوردلیر عوام ہیں، بلوچستان کے لیے پنجاب اور سندھ نے کنٹریبیوٹ کیا، بلوچستان میں کسانوں کو 75 ارب روپے کی لاگت سے سولر پینلز دیےگئے۔

انہوں نے بتایا کہ گوادر سے چمن تک روڈ بن رہی ہے جوہائی وےکے معیارکےمطابق ہے اور اس شاہراہ کی تعمیر پر300 ارب روپے خرچ کہے جارہے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی پیش رفت، قومی ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سندھ میں چند مقامات پر بارش کاامکان،کراچی میں آئندہ 2 روز کتنی گرمی پڑے گی؟
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کا سامان چوری ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ آسام میں گرکر تباہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں کراچی کو واٹر سپلائی کے K4 منصوبے کیلئے 10 ارب مختص
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
باپ نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شمسی سوسائٹی انتظامی نااہلی اور بلدیاتی غفلت کا شکار، سڑکوں پر مہینے سے گندے پانی کا راج
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی ائیرپورٹ پر لاوراث سوٹ کیس سے زندہ چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک برآمد
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
’مجھ پر تشدد کیا گیا‘، بھارتی اداکارہ نے عامر خان کے بھائی سے شادی کا دردناک احوال بتادیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای قونصل خانے کی اپنے ورکرز کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک کام نہ کرنیکی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
مظفرگڑھ:جلدی کچرا نہ اٹھانے پر 2 افراد کا ستھرا پنجاب کے ورکر پر بہیمانہ تشدد
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
دوسری شادی کیلئے بیوی کا قتل اور اگلے دن ہی نکاح، پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز، افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
دکاندار کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ ملازم جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، کوئٹہ سمیت 10 اضلاع کی بجلی معطل
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ کے تیسرے میزبان ملک امریکا میں بھی ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی، متحدہ عرب امارات نے خبرایجنسی کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات، درجنوں افراد زخمی، خاتون جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
پی ایم اے کی ٹیم نے دنیا کی 16 ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
ایران امریکا امن معاہدے کے متن پر متفقہ حتمی فیصلہ طے پاگیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 12, 2026