ارجنٹینا نے فیفا عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے قبل فیفا نے جون کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق ارجنٹینا جولائی 2025 کے بعد پہلی بار عالمی رینکنگ میں سرفہرست آگیا ہے۔
فرانس دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلاگیا، اسپین دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔
مراکش بھی رینکنگ میں 7 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جو کہ اس کی اب تک کی سب سے اعلیٰ پوزیشن ہے۔ مراکش اس وقت افریقی اور عرب ممالک میں رینکنگ کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔
نیدرلینڈز ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلاگیا ہے۔
پاکستان فٹبال ٹیم رینکنگ بریکیٹ میں نمایاں بہتری حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہے۔ پاکستان ٹیم نے فیفا رینکنگ میں اپنی پوزیشن چار درجہ بہتر کی ہے اور 202 سے 198 پر آگیا ہے۔
فیفا رینکنگ گروپ اسٹیج میں ٹائی بریکر کے طور پر بھی استعمال ہوگی۔ اگلی فیفا عالمی رینکنگ 20 جولائی 2026 کو جاری کی جائےگی۔


























Leave a Reply