فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔
فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا ۔ شکیرا کی انٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔
اس کے بعد یکے بعد دیگرے مختلف فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ میوزیکل پرفارمنس میکسیکو کے مشہور بینڈ “مانا” نے بھی پیش کی جس کے بعد وینیزویلیا سے ڈینی اوشین کی انٹری ہوئی ۔
کولمبین گلوکار جے بیلوین نے بھی اپنی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں کو اینٹرٹین کیا۔
اس کے بعد میکسیکو سٹی کا اسٹیڈیا آزٹیکا رنگوں کے بادلوں میں نہا گیا اور اس کے ساتھ 17 منٹ سے کم دورانیے کی یہ میوزیکل افتتاحی تقریب مکمل ہوگئی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقا آمنے سامنے ہیں۔
ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔


























Leave a Reply