اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران سے معاہدے میں فریق نہیں پھر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے رابطہ ہوا ہے جس میں امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو کی گئی۔
دفتراسرائیلی وزیراعظم کے مطابق نیتن یاہو نے ایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر اظہار اطمینان کیاہے۔
دفتر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے معاہدے میں فریق نہیں پھر بھی صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گہا ہے کہ ٹرمپ کے مؤقف میں افزودہ یورینیم کےذخائر کا خاتمہ، میزائل پیداوار محدود کرنا اور علاقائی پراکسیز کے لیے ایران کی حمایت ختم کرنا شامل ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جے ڈی وینس شریک ہوں گے، دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمزکھول دی جائے گی،سب اس پرخوش ہیں، پورامشرق وسطیٰ بھی اس پرخوش ہے۔


























Leave a Reply