سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔
جدہ کے کنگ عبدالعزيز انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، قونصل جنرل اور ن لیگ کے عہدیداروں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔
نواز شریف نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے اورمسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔


























Leave a Reply