اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی کے ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کاوفاقی ترقیاتی بجٹ 1126 ارب سے کم کرکے 1000 ارب روپےکرنے کے اثرات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطا بق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی کے ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے پارلیمنٹیرینزکا ترقیاتی بجٹ 63 ارب روپےتجویز کیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔


























Leave a Reply