وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اقتصادی سروے پیش کر دیا۔
قومی اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں تعلیم کی شرح 63 فیصد ہو گئی، غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد ہو گئی، شہروں میں غربت کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فی صد ہو گئی، دیہات میں غربت کی شرح 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی۔
سروے کے مطابق بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ یعنی 47 فیصد ہے، خیبر پختونخوا دوسرا غریب ترین صوبہ ہے جہاں 35.3 فیصد غریب ہیں، سندھ میں غربت کی شرح 32.6 فیصد اور پنجاب میں 23.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیاکہ پچھلے سال مزید 8 لاکھ پاکستانی، روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے جن میں سے 5 لاکھ 30 ہزار سعودی عرب گئے، قطر دوسرے نمبر پر رہا جہاں 68 ہزار پاکستانی گئے، متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد کم ہو کر 52 ہزار رہ گئی، عمان اور برطانیہ جانے والوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
ملک میں قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں کمی ہوئی جبکہ کوئلے کی پیداوار میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ہو گیا، لوہے کے خام مال کی پیداوار میں 41 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔


























Leave a Reply