اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے ایرانی نیوی، بحریہ اور فوجی صلاحتیں ختم کردینے کے دعوؤں کو مشکوک کر دیا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کمزور ہوا ہے لیکن وہاں سب کچھ ختم نہیں ہوا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اب تک جوہری مواد ختم کرنے پر بھی راضی نہیں ہوا ہے۔
اس کےعلاوہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کی سخت گفتگو کی ان الفاظ میں تصدیق کی ہے کہ بعض اوقات ان کے اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں جنہیں حل کرلیا جاتا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور وہ ایران سے متعلق بنیادی باتوں پر متفق ہیں۔ امریکا اور اسرائیل ایران کے معاملے پرکارروائی کےلیے تیار ہیں لیکن بھرپور فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ ٹرمپ ہی کریں گے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ غزہ میں کارروائی کب کرنی ہے، حماس کو غیرمسلح کرنے کے فیصلے امن بورڈ کے ساتھ کیے جائیں گے۔


























Leave a Reply