لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں 2 مجرموں کی سزا کےخلاف اپیلیں خارج کردیں اور مجرموں کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزائےموت کو چیلنج کیا تھا۔
مجرموں کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے نہ تو حقائق کا درست جائزہ لیا اور نہ ہی ان کا مؤقف ٹھیک سے سنا۔
پراسیکیوٹر راحیلہ شاہد نےکہا کہ دونوں مجرموں کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، مجرموں کو میرٹ پر سزائےموت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ دونوں مجرموں نے فیصلے کو 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے سناتے ہوئے عدالت نے دونوں مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سےسنائی گئی موت کی سزابرقرار رکھی۔


























Leave a Reply