کیا آپ نے بچپن میں خزانہ تلاش کرنے کی کہانیاں پڑھی ہیں اور حقیقت میں ایسا کرنا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو ایک یورپی ملک میں واقعی آپ اس خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔
جی ہاں واقعی فن لینڈ کے علاقے لاپ لینڈ میں آپ خزانہ تلاش کرسکتے ہیں کیونکہ وہاں سونا سیاحوں کے لیے چھپایا گیا ہے۔
لاپ لینڈ کا سیاحتی مقام Levi اسکائنگ اور قطبی روشنیوں کے لیے معروف ہے اور وہاں موسم گرما کے سیزن میں 20 ہزار یورو (64 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی سونے کی ایک ڈلی کو چھپایا گیا ہے۔
خزانے کی اس تلاش کا آغاز 18 جون کو ہوگا۔
وزٹ Levi کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس تلاش میں شرکت کے خواہشمند افراد Levi وزیٹر سینٹر میں رجسٹریشن کراکے پہلا سراغ حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد مزید سراغ شیئر کیے جائیں گے جبکہ ہائیکرز انہیں مقامی ڈھلوانوں اور دیگر مقامات پر لے جائیں گے، تاکہ وہ چھپے ہوئے خزانے کے قریب پہنچ سکیں۔
سونے کی تلاش اگر جاری رہی تو آخری سراغ 22 اگست کو جاری کیا جائے گا۔
یہ خطہ موسم سرما میں اسکائنگ کا مرکز ہوتا ہے اور ایک معروف سیاحتی مقام ہے۔
موسم گرما کے دوران یہاں سورج 24 گھنٹوں تک آسمان پر موجود رہتا ہے اور اس کے لیے مڈنائٹ سن کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
مگر موسم گرما میں یہاں سیاح بہت کم آتے ہیں اور خزانے کی تلاش کا مقصد وہاں لوگوں کا لانا ہے۔
اس تلاش میں شریک ہونے والے افراد کو ہدایت کی جائے کہ وہ مختص علاقے کے اندر ہی سونے کو تلاش کریں اور قدرتی ماحول کا احترام کریں۔


























Leave a Reply