گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں غلط نشان ملنے پر آزاد امیدوار کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق ضلع غذر کے جی بی اے19حلقہ 1 سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی کا کہنا ہے کہ میرا انتخابی نشان ’آنکھ‘ تھا مگرمجھے مگرسوٹ کیس الاٹ کیا گیا۔
آزاد امیدوار کا کہنا ہے کہ انتخابات میں صرف چند روز باقی رہ گئےہیں اور اب دوبارہ آنکھ کا نشان الاٹ کرنے کی بات کی جارہی ہے۔
نواز خان ناجی نے کہا کہ انتخابی عمل میں مشکلات پیدا کرکے میدان سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انتخابی نشان کا مسئلہ فوری طور پر واضح کیا جائے۔


























Leave a Reply