بھارت کے شہر کولکتہ میں نصب لیجنڈ فٹبالر میسی کے 70 فٹ اونچے مجسمے کو ہٹا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر لیونل میسی کا مجسمہ مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں لگایا گیا تھا اور یہ مجسمہ میسی کے گزشتہ سال دسمبر میں بھارت کے دورے کے بعد نصب کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے انجینئرز نے مجسمے کا معائنہ کیا اور پھر مجسمے کو فوری طور پر ہٹاکر دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا۔
اس حوالے سے مغربی بنگال کے ریاستی قانون ساز شرادوت مکھرجی نے کہا کہ ارجنٹینا کے فٹبال لیجنڈ کا مجسمہ غیر محفوظ پایا گیا، ہم نے دیکھا ہے کہ مجسمہ ہوا میں جھوم رہا ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مجسمہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی تحویل میں رہے گا اور اسے دوبارہ نصب کیے جانے کے حوالے سے کوئی سرکاری علان نہیں کیا گیا۔


























Leave a Reply