آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ایشیز سیریز کے لیے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ دے دیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز نے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے اگلے سال کے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
آسٹریلیا نے اگلے 12 مہینوں میں 21 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، اگلے سال آئی پی ایل ایشیز سیریز سے قبل کھیلی جائے گی جس کے لیے پیٹ کمنز بھارتی لیگ سے دستبردار ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
اس حوالے سے پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اگلے سال کسی نہ کسی مرحلے پر مجھے کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا، وہ فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ یا ون ڈے ورلڈ کپ کو چھوڑنے کا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں اگلے سال قریب جا کر فیصلہ کروں گا، فرنچائز کے ساتھ مل کر دیکھوں گا کہ کیا بہتر ہے، چیزیں بدل بھی سکتی ہیں، میری ہمیشہ سے پہلی ترجیح ٹیسٹ میچز اور ون ڈے ورلڈ کپ ہے۔
پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اگر میں دورۂ بھارت میں تمام میچز کھیلتا ہوں تو ایشیز جیسی سخت سیریز سے پہلے مجھے آرام درکار ہوگا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اگلے سال جنوری فروری میں بھارت میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔


























Leave a Reply