مسافر کی بلوٹوتھ ڈیوائس کا نام ‘بم’ ہونے کی وجہ سے امریکی ائیر لائن کی پرواز کو پونے 4 گھنٹے بعد واپس ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ائیر لائن ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ ائیر لائنز کی پرواز یو اے 236 نے 30 مئی کی شام 6 بجے نیوارک جولبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسپین کے جزیرے پالما ڈی میلورکا کے لیے ٹیک آف کیا۔
روانگی کے پونے 2 گھنٹے بعد بوئنگ 767-400ER طیارہ بحر اوقیانوس پر تھا کہ ایک مسافر کی بلوٹوتھ ڈیوائس کا ‘بم’ کے نام سے ظاہر ہوا۔
اس کے بعد کیبن میں تشویش پیدا ہوگئی اور پائلٹ نے حفاظتی طریقہ کار کے ایس او پیز کے تحت پرواز کو فوری طور پر واپس موڑ لیا، پرواز نے روانگی کے پونے 4 گھنٹے بعد واپس نیوارک ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
بعد ازاں تمام سکیورٹی اقدامات مکمل ہونے اور کلیئرنس ملنے پر پرواز واپس روانہ ہوئی۔


























Leave a Reply