کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائد کیسز آنےکا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا جس سے بچی کے چہرے پر زخم آئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سرکاری اسپتالوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے روزانہ 150 سے زائد کیسز آرہے ہیں، زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی سے رپورٹ ہوتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال آوارہ کتوں کے حملوں میں 10 اموات اور 40 ہزار سے زائد زخمی ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


























Leave a Reply