Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 9:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • روزانہ کتنے کپ چائے اور کافی پینا صحت کیلئے مفید ہوتا ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیشرفت نہ ہوسكی: ذرائع
  • اسلام آبادہائیکورٹ نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیر قانونی قرار دیدیا
  • روزانہ کتنے کپ چائے اور کافی پینا صحت کیلئے مفید ہوتا ہے؟
  • ایک بہت عام عادت جو جوڑوں کی دائمی تکلیف کا شکار بنا سکتی ہے
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
Headline تازہ ترین

روزانہ کتنے کپ چائے اور کافی پینا صحت کیلئے مفید ہوتا ہے؟

DAILY MITHAN Jun 3, 2026 0


روزانہ کتنے کپ چائے اور کافی پینا صحت کیلئے مفید ہوتا ہے؟

ان دونوں مشروبات کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد پسند کرتے ہیں / فائل فوٹو

یہ کوئی راز نہیں کہ پانی اچھی صحت کے لیے ناگزیر ہوتا ہے مگر ایک نئی طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزمرہ کے معمولات میں چائے اور کافی کو شامل کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ لمبی زندگی کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروبات جیسے کافی اور چائے پینے سے جسمانی خلیات کو فائدہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ جو افراد دن بھر میں 7 سے 8 کپ چائے، کافی اور پانی وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں، ان میں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 2 کپ کافی اور 3 کپ چائے کا امتزاج قبل از وقت موت کا خطرہ 45 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

ویسے تو متعدد تحقیقی رپورٹس میں چائے اور کافی کے فوائد کا الگ الگ جائزہ لیا گیا ہے۔

مگر اس نئی تحقیق میں ان دونوں کے امتزاج سے مرتب ہونے والے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس مقصد کے لیے ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ 13 سال تک لیا گیا اور اس دوران ان سے سوالنامے بھروا کر روزانہ کافی، چائے اور پانی کے استعمال کی تفصیلات جمع کی گئیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ پانی صحت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے مگر جب اینٹی آکسائیڈنٹس والے مشروبات چائے اور کافی کو بھی معمولات کا حصہ بنایا جاتا ہے، جس سے میٹابولزم افعال بہتر ہوتے ہیں۔

ان مشروبات میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے پولی فینولز سے جسمانی ورم اور تکسیدی تناؤ میں کمی آتی ہے۔

اس سے ذیابیطس ٹائپ 2، موٹاپے اور میٹابولک سینڈروم جیسے امراض کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

میٹابولک امراض سے صرف بلڈ گلوکوز یا جسمانی وزن پر ہی اثرات مرتب نہیں ہوتے، بلکہ ان سے امراض قلب کا خطرہ بھی بڑھتا ہے، جسمانی توانائی گھٹ جاتی ہے جبکہ بڑھاپے کی جانب سے سفر تیز ہو جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ورم میں کمی لانے، انسولین کی حساسیت بہتر اور شریانوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار مشروبات کے استعمال سے نہ صرف زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ معیار زندگی بھی بہتر ہوتا ہے۔

کافی میں chlorogenic ایسڈ نامی مرکب موجود ہوتا ہے جو ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ میٹابولک افعال کو بہتر بناتا ہے۔

دوسری جانب چائے میں catechins نامی اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جن سے ورم میں کمی آتی ہے، میٹابولزم بہتر ہوتا ہے جبکہ جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

تو ان دونوں مشروبات کا امتزاج جسم کے متعدد حصوں پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

محققین نے تسلیم کیا کہ نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ کیفین کے زیادہ استعمال سے دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے، انزائٹی اور نیند کے مسائل کا سامنا ہسکتا ہے جبکہ زیادہ پانی پینا بھی جسم میں نمکیات کے توازن کو متاثر کرتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیشرفت نہ ہوسكی: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
اسلام آبادہائیکورٹ نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیر قانونی قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایک بہت عام عادت جو جوڑوں کی دائمی تکلیف کا شکار بنا سکتی ہے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائدکیسز آنےکا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
مشترکہ امیدواروں پر ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے معاملے سے پارٹی قیادت کو لاعلم رکھا: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا منہ کس گھوڑے کا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل میں شرکت پر ممبئی انڈینز نے آدھا معاوضہ دیا، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
وہ سیاحتی مقام جہاں آپ 64 لاکھ روپے مالیت کا خزانہ تلاش کرسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آنکھ کی جگہ سوٹ کیس کا نشان ملنے پر امیدوار کا احتجاج
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
شنیرا کا وسیم اکرم کی سالگرہ پر پیغام، سابق کرکٹر کتنے برس کے ہوگئے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
لیجنڈ فٹبالر میسی کا کولکتہ میں نصب 70 فٹ اونچا مجسمہ ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹ کمنز کا ایشیز سیریز کیلئے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026