واشنگٹن: ایران جنگ کے معاملے پر امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی۔
قراردادکےحق میں 215 اورمخالفت میں 208 ووٹ آئے۔ 4 ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔
قرارداد کےتحت ایران کے خلاف جنگی کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکے گی۔
یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر امریکی کانگریس میں بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی کرتا ہے، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے اندر بھی دیکھی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ارکانِ کانگریس کا مؤقف ہے کہ کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری آئینی طور پر ضروری ہے۔


























Leave a Reply