ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیفا ورلڈکپ 2026 سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے ہیں، جس سے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق ایک اہم انتظامی مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ٹیم کو ترکیےکے دارالحکومت انقرہ میں میکسیکو کے سفارت خانے نے ویزے جاری کیے۔
ایرانی فٹبال ٹیم اس وقت ترکیے میں موجود ہے، میکسیکو ورلڈکپ میں ایرانی ٹیم کا بیس وینیو رہےگا۔
ایرانی فٹ بال ٹیم 6 جون کو ترکیے سے میکسیکو کے لیے روانہ ہوجائے گی، ورلڈکپ میں ایران کے تینوں گروپ میچز امریکا میں شیڈولڈ ہیں۔
خیال رہےکہ فیفا ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے ویزوں کا معاملہ ایران کے لیے ایک اہم مسئلہ بن گیا تھا۔ فیفا ورلڈکپ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔


























Leave a Reply