Skip to content
  • Thursday, 4 June 2026
  • 12:41 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر آل پارٹیز کانفرنس، مہاجرین کی نشستوں پر واضح فیصلہ نہ ہوسکا

حالیہ پوسٹس

  • لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کردیں
  • کسان کارڈ سے پنجاب کےکاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،کاشتکار اب سر اٹھا کر جیےگا: مریم نواز
  • موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اکثر میچز متاثر ہونے کا خدشہ
  • صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول
  • عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر آل پارٹیز کانفرنس، مہاجرین کی نشستوں پر واضح فیصلہ نہ ہوسکا
Headline تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر آل پارٹیز کانفرنس، مہاجرین کی نشستوں پر واضح فیصلہ نہ ہوسکا

DAILY MITHAN Jun 3, 2026 0


عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر آل پارٹیز کانفرنس، مہاجرین کی نشستوں پر واضح فیصلہ نہ ہوسکا

فوٹو: اے پی پی

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات سے متعلق وزیراعظم ہاؤس آزاد کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی تاہم اے پی سی مہاجرین کی نشستوں پر واضح فیصلہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

ن لیگ، پیپلزپارٹی ، جے یو آئی ف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود اے پی سی میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اے پی سی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اے پی سی مہاجرین نشستوں پر واضح فیصلہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، اسمبلی کا اجلاس بلا کر نشستوں کےمعاملے پر اتفاق رائے لی جائےگی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تمام معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے ، آئینی عمل منتخب سیاسی قیادت کا حق ہے، اسمبلی کے ذریعے طےکیا جائے، ریاست کسی بھی صورت میں طاقت کا استعمال نہیں کرےگی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حالات خراب ہوں تو بھارت منفی انداز میں استعمال کرتا ہے، ہمارے لیے سب سے مقدم ریاست ہے، عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی کال ایک ہفتہ مؤخر کرنےکی درخواست رد کردی۔

اے پی سی میں شامل جماعتوں کے قائدین نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کے قائدین نے متفقہ طور پرقرارداد منظور کرلی۔

قرار داد کے متن کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کو دعوت دی گئی تھی، انتظار کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بنی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ اجلاس آزاد کشمیر میں جمہوری تسلسل کو ریاستی استحکام کی بنیاد قرار دیتا ہے، جمہوری اداروں کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا، ریاستی نظم و نسق یا ادارہ جاتی عمل کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

قرار داد میں زور دیا گیاکہ سیاسی، سماجی اور عوامی حلقے برداشت، مکالمے اور پُرامن سیاسی جدوجہد کو فروغ دیں، اجلاس آزاد کشمیر میں قومی سلامتی کے اداروں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بھارت منظم پروپیگنڈا سے ریاستی اداروں اور جمہوری ڈھانچے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قرار داد میں کہاگیاکہ قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات آئین اور قانون کے مطابق مقررہ مدت میں ہوں گے، آزاد کشمیر میں آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پُر امن انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے، الیکشن کے لیے تمام ضروری انتظامی، قانونی اور سکیورٹی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

قرار داد میں کہا گیا کہ انتخابی عمل کو سبوتاژیامؤخر کرنے کی کوشش کا قانون کے مطابق سختی سے سدباب کیا جائے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کردیں
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
کسان کارڈ سے پنجاب کےکاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،کاشتکار اب سر اٹھا کر جیےگا: مریم نواز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اکثر میچز متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیشرفت نہ ہوسكی: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
اسلام آبادہائیکورٹ نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیر قانونی قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ کتنے کپ چائے اور کافی پینا صحت کیلئے مفید ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایک بہت عام عادت جو جوڑوں کی دائمی تکلیف کا شکار بنا سکتی ہے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائدکیسز آنےکا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
مشترکہ امیدواروں پر ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے معاملے سے پارٹی قیادت کو لاعلم رکھا: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا منہ کس گھوڑے کا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل میں شرکت پر ممبئی انڈینز نے آدھا معاوضہ دیا، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
وہ سیاحتی مقام جہاں آپ 64 لاکھ روپے مالیت کا خزانہ تلاش کرسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آنکھ کی جگہ سوٹ کیس کا نشان ملنے پر امیدوار کا احتجاج
DAILY MITHAN Jun 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026