سکھر میں غیرقانونی جرگے کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق جرگے میں مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ تعلق کے الزام میں لڑکے کے خاندان پر لڑکی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جرگے نے لڑکے کی جانب سے فیصلہ ماننے سے انکار پر اسے قتل کرنے کا حکم بھی دیا۔
پولیس نے سرکار کی مدعیت میں12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ چار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق لڑکے پرخاتون کو قتل کرنے کی دھمکی دے کرغائب کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔


























Leave a Reply