وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی باکو میں آذربائیجان کےصدر الہام علیوف سےملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، سفارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وفد کےہمراہ صدر جمہوریہ آذربائیجان الہام علیوف سےملاقات باکو میں ہوئی۔
مریم نواز نے اپنےشاندار سفارتی استقبال کو مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف اور حیدرعلیوف کی دیرینہ دوستی کا تسلسل قرار دیا۔
ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، سفارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کے علاوہ آذربائیجان کے آسان خدمت ماڈل کی طرز پر پاکستان میں قائم مراکز کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
صدر الہام علیوف نےایران امریکا کے درمیان امن کے لیے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور ثالثی کےکردار کی تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی مسلسل سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام کےلیے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نےکہاکہ آذربائیجان، ترکیے اور پاکستان کے تعلقات سہ فریقی فریم ورک کےتحت تیزی سےآگے بڑھ رہےہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان واحد مسلم ایٹمی قوت ہونےکے ناطے عالمی نقشے پرغیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی ایٹمی قوت نےخطے میں توازن،خودمختاری اور قومی وقار کو مضبوط بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کو درپیش چیلنجز سےنکالنے اور معاشی خوشحالی کےلیےدن رات انتھک محنت کر رہےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےجدید آذربائیجان کے بانی حیدرعلیوف کےمزار پر حاضری بھی دی اورانہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔


























Leave a Reply