Skip to content
  • Sunday, 17 May 2026
  • 9:02 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سائنسدانوں نے تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیا

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیا
  • امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور اور مستقل امن کیلئے پرامید ہوں، وزیراعظم
  • ایران جنگ سے قبل عراق میں ایک اور خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قیام کا انکشاف
  • صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے، کیا آپ کو معلوم ہے؟
  • ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری
Headline تازہ ترین

سائنسدانوں نے تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیا

DAILY MITHAN May 17, 2026 0


سائنسدانوں نے تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیا

تربوز صحت کے لیے مفید پھل ہوتا ہے / فائل فوٹو

تربوز موسم گرما کا ایسا پھل ہے جس کا ذائقہ ہر فرد کو پسند ہوتا ہے۔

مگر اب نئی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ مزیدار پھل جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے علاوہ بھی بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔

جرنل نیچر میں شائع تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد تربوز کھانا پسند کرتے ہیں، ان کے دل اور خون کی شریانوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ مجموعی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تربوز متعدد غذائی اجزا اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو دل کی شریانوں اور میٹابولک صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ تربوز میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں جس سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں نینشل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزمیشن سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں اس پھل کو کھانے والے افراد اور اس سے دور رہنے والوں کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ تربوز کھانے والے افراد اچھی غذاؤں کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس پھل کو کھانے والے افراد زیادہ غذائی فائبر، میگنیشم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن اے، لائیکوپین اور دیگر کیروٹین مرکبات کو جزوبدن بناتے ہیں جبکہ چینی کا کم استعمال کرتے ہیں۔

ایک اور تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ تربوز کے جوس سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں ایک کلینیکل ٹرائل کیا گیا جس میں 18 صحت مند جوان افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں 2 ہفتوں تک روزانہ تربوز کے جوس کا استعمال کرایا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تربوز میں 2 ایسے قدرتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

نائٹرک آکسائیڈ سے خون کی شریانوں کو پرسکون رہنے اور پھیلنے میں مدد ملتی ہے جو کہ خون کی صحت مند گردش اور دل کے افعال کے لیے اہم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق تربوز کے جوس سے دل کی دھڑکن کی صحت مند رفتار کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ شریانوں کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔

دیگر تحقیقی رپورٹس میں یہ دیکھا گیا کہ تربوز کھانے سے دل کی شریانوں اور میٹابولک صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ تربوز کے استعمال سے دل کی شریانوں کی لچک اور خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں ایسے قدرتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو دیگر پھلوں میں نہیں ہوتے جن سے نائٹرک آکسائیڈ بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے، خون کے صحت مند بہاؤ میں مدد ملتی ہے اور دل کی شریانوں کے افعال کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

البتہ ان کا کہنا تھا کہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تربوز میں لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ بھی موجود ہوتا ہے جو تکسیدی تناؤ میں کمی لاتا ہے جس سے بھی دل کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران جنگ سے قبل عراق میں ایک اور خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قیام کا انکشاف
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے، کیا آپ کو معلوم ہے؟
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ڈس اپیئرنگ فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کے موقع پر جوڑے کا ایک دوسرے سے ریسلنگ مقابلہ، ہارنے والا زندگی بھر گھریلو کام کرے گا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں 10ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیرملکی سرمایہ 218 فیصد بڑھ گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی کار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا بہتر فیچر تمام صارفین کیلئے متعارف
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی زہر بیچتی تھی، بدقسمتی سے ہم نے منشیات کو سنجیدگی سے نہیں لیا: شرجیل میمن
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
ڈبلیو ایچ او نے کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا کے پھیلاؤ کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
پسند کی شادی کے بعد لڑکے کا گاؤں کس نے جلایا؟ لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی کی اہم شناختی دستاویزات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
وہ نام جسے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا عظیم ترین ریسلر قرار دے دیا گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
‘بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں’، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
28 ویں ترمیم میں ووٹر کی عمر بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے، رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
ملک کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جگہ متبادل قیادت کی ضرورت ہے: بیرسٹر سیف
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
سماعت اور بولنے سے محروم 13سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں شدید گرمی، شدت 46 ڈگری تک محسوس ہونے کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ
DAILY MITHAN May 17, 2026
پاکستان
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیا جائے گا
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول
DAILY MITHAN May 14, 2026