Skip to content
  • Thursday, 14 May 2026
  • 9:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول

حالیہ پوسٹس

  • 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول
  • انمول عرف پنکی کا تحقیقاتی ٹیم کو بیان
  • وہ عام عادت جو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا سکتی ہے
  • ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ
  • عدالت کا ایس پی ایس سی کےکمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2024 سے متعلق ریکارڈ سیل کرنے کا حکم
پاکستان

28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول

DAILY MITHAN May 14, 2026 0


28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول

فوٹو:@MediaCellPPP

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا ہےکہ 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی،کل کا علم نہیں، پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

بلاول نے  حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے  پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی۔ راجہ پرویزاشرف، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور نوید قمرکمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے  گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ  پاک بھارت جنگ کے بعد وزیراعظم نے امن کمیٹی کی سربراہی مجھے دی، میں نے بین الاقوامی میڈیا  پربھارت کے بیانیےکو شکست دی،  امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی، وہ وقت دور نہیں جب مذاکرات کامیاب ہوں گے،  وزیراعظم اورفیلڈمارشل دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں جارہی ہے، خارجہ  پالیسی پاکستان کے مفاد میں بنائی جاتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے یو اے ای  اور سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی وجہ سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، مجھے امید ہے ہمارے خطے میں اچھے تعلقات ہوں گے، پاکستان نے ایران پرحملوں کی مذمت کی، ایران کے بعد  سب  سے زیادہ  میزائل یو اے ای  پرگرے، یواے ای، ایران اور سعودی عرب  سے پاکستان کے آزادانہ تعلقات ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے 26 ویں اور27 ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے لیے حقوق لیے، سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی نمائندگی پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہوئی، ابھی تک 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،کل کا علم نہیں،28 ویں ترمیم پر ردعمل تب دوں گا جب کوئی بات سامنے آئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم یا بجٹ پاس نہیں کرسکتے، آئینی ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سےکوئی بات نہیں کی گئی، 27 ویں ترمیم سے متعلق میں نے خود بات کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں عوام کو ریلیف دینا ہے، وزیراعظم نے صوبوں سے درخواست کی کہ مہنگائی کے خاتمے میں وفاق کی مدد کریں، پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ہے، وفاق سے مل کرعوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے،  مشکل وقت میں ہم سب پاکستانی ایک ہوجاتے ہیں۔معاشی مشکلات میں اضافہ نظر آرہا ہے کمی نہیں، آنے والے بجٹ میں عوام کے لیے مشکلات ہوں گی، حکومت کو معاشی مشکلات کو دیکھ کر ریلیف کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ملک کو مالی معاشی بحران کا سامنا ہے، پاکستان کے عوام  پرمہنگائی کے بم گر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو عوام کا دکھ محسوس ہوتا ہے، مشکل وقت میں وزیراعظم کے عوامی  ریلیف  اقدامات کو  ویلکم کیا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت  پر تنقید نہیں کروں گا، وزیراعظم نے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے مطابق کیا، ہم پاکستانیوں نے ہردن نئے حالات دیکھے ہیں، دہشت گردی دیکھی، بھارت سے جنگ دیکھی اور اب مشرق وسطیٰ کی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں لڑ پڑے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب، صدر مملکت نےاعزازات تقسیم کیے
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
عمران خان اس وقت جہاں موجود ہیں اسکے ذمہ دار وہ خود ہیں، انکا مستقبل بھی انکے اپنے ہاتھوں میں ہے: رانا ثنا
DAILY MITHAN May 12, 2026
پاکستان
پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار
DAILY MITHAN May 12, 2026
پاکستان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، صدر کی مہنگائی کے دباؤ میں کمی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت
DAILY MITHAN May 12, 2026
پاکستان
کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا: سکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
بجلی اتنی سستی کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
تیسرے شخص کی ملکیت کو مالک کی رضامندی کے بغیرحق مہر کاحصہ نہیں بنایاجاسکتا: سپریم کورٹ
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پاکستان میں تیل وگیس کے کتنے سال کے ذخائر موجود ہیں؟
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
مستونگ میں کسٹم آفس کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی، 35 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
10 مئی ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائےگا: صدرمملکت
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
خطے کی کشیدہ صورتحال، قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے چند روز میں دوسرا رابطہ
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بھاری قیمت چکائی، پاکستانی سفیر برائے امریکا
DAILY MITHAN May 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا
DAILY MITHAN May 14, 2026