اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی صورت حال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، اسپیکر ایازصادق، وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیرتارڑ، سینیٹرسلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں معرکۂ حق کے شہدا اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور قومی دفاع پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
صدر مملکت نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی ، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کی بھی ہدایت کی۔






















Leave a Reply