سندھ کے 9 اضلاع میں 13 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد میں ایک نشست پر پیپلزپارٹی جبکہ دوسری پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگیا۔
اتوار کو حیدرآباد،جامشورو، دادو، سجاول، سکھر، گھوٹکی، نوشہروفیروز، میرپورخاص اور جیکب آباد اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔
اب تک کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق حیدرآباد میں ایک نشست پر پیپلزپارٹی جبکہ دوسری نشست پر آزا امیدوار کامیاب ہوا۔
حیدرآباد میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد کی 2 یوسیز پر چیئرمین اور جنرل وارڈ ممبر کی نشست کے غیر حتمی غئر سرکاری نتائج کے مطابق یو سی 43 میں چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار محمد علی شیخ 960 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے۔
دوسری جانب یو سی 49 کے وارڈ ممبر ٹو کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عالم خان 335 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے، مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا۔
غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق سکھر کی یو سی نصیرآباد سے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا۔
اس کے علاوہ جیکب آباد اور سیہون میں پیپلزپارٹی ، پنو عاقل میں جے یو آئی ف جبکہ میرپور خاص کی 2 نشستوں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔


























Leave a Reply