Skip to content
  • Monday, 18 May 2026
  • 10:19 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مریم نے مشکل ترین کام کر دکھایا!

حالیہ پوسٹس

  • امریکا کیجانب سے ایران کیلئے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر، نقصان کا معاوضہ دینے سے انکار
  • 7 اکتوبر حملے کے ذمہ داروں کے خاتمے کا مشن مکمل ہونے کے قریب ہے، اسرائیلی وزیراعظم
  • چین کے علاقے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک، کئی عمارتیں گرگئیں
  • ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سُنادیا
  • بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف
Headline تازہ ترین

مریم نے مشکل ترین کام کر دکھایا!

DAILY MITHAN May 18, 2026 0


ویسے سچ پوچھیں تو مجھے امید نہیں تھی کہ مریم نواز کوئی غیر معمولی کارکردگی دکھا سکیں گی۔ میں نے کئی اور لوگوں سے بھی یہی سنا ہے کہ مریم نواز کے بارے میں اُن کا ابتدائی تاثر بڑی حد تک تبدیل ہو چکا ہے، اور اس تبدیلی میں اُن کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب اب تک کی کارکردگی کا اہم کردار ہے۔

مجھے ذاتی طور پر جس تبدیلی نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، اُس کا تعلق بیوروکریسی اور پولیس سے ہے۔ دہائیوں سے ہم یہ نعرے اور وعدے سنتے آئے ہیں کہ سیاست زدہ بیوروکریسی، بشمول پولیس، کو غیر سیاسی بنایا جائیگااور اسے بیرونی مداخلت سے آزاد کیا جائیگا۔ لیکن نہ ن لیگ نہ پیپلز پارٹی اور نہ ہی تحریک انصاف اس مقصد کو حاصل کر پائیں، کیونکہ سیاستدان خود سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں میں مداخلت کرتے رہے ہیں۔ ویسے سیاسی مداخلت کے تمام ریکارڈ عثمان بزدار کی حکومت نے توڑے۔ اس بیرونی مداخلت کے نتیجے میں بیوروکریسی میں میرٹ اور کارکردگی کے بجائے جان پہچان اور سفارش کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوتی رہیں، اور ہر قسم کے سفارشیوں کیلئےمداخلت کا راستہ کھلا رہا۔ 

جب مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں تو اُنہوں نے واضح طور پر کہا کہ بیوروکریسی میں تعیناتیوں کے معاملے میں کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی، اور یہ اُن کی”ریڈ لائن“ہو گی۔ اُنہوں نے اپنی جماعت کے رہنماؤں اور ارکانِ اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ سرکاری افسران کی تعیناتیوں کے حوالے سے اُن سے کوئی سفارش نہ کی جائے- میں سمجھتا تھا کہ یہ محض ایک سیاسی نعرہ ہے، جو اُن کی اپنی پارٹی کے اندر سے آنے والے دباؤ کا سامنا نہیں کر سکے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مریم نواز نے اس ریڈ لائن کو واقعی اپنی ریڈ لائن ثابت کیا۔

 اُنہوں نے نہ صرف اپنی جماعت کے ارکانِ اسمبلی بلکہ بااثر رہنماؤں کی سفارشیں بھی مسترد کر دیں۔ یہاں تک کہ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت سازی کے وقت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ پنجاب کے اُن اضلاع میں جہاں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے، وہاں سول انتظامیہ اور پولیس کے افسران کی تعیناتی پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کی جائیگی۔ مریم نواز نے ایسے کسی انتظام اور معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور واضح کیا کہ وہ بیوروکریسی میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کریں گی۔ سیالکوٹ میں تعینات ایک افسر کی گرفتاری پر ایک سینئر بااثر ن لیگی جو وزیر بھی ہیں اور نواز شریف کے قریب بھی سمجھے جاتے ہیں ناراض تھے۔ اُنہوں نے میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی، لیکن مریم نواز نے نہ تو تبادلے کا فیصلہ واپس لیا اور نہ ہی متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی روکی۔

گڈ گورننس کا سب سے بنیادی اصول یہ ہے کہ سرکاری افسران کی تعیناتیاں مکمل طور پر میرٹ پر اور کسی بھی بیرونی مداخلت کے بغیر کی جائیں، اور اُن کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے۔ جب بیوروکریسی میں قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر ایک منظم نظام کے تحت تعیناتیاں ہوں گی تو طرزِ حکمرانی میں بہتری آئے گی، اور بظاہر پنجاب میں یہی ہو رہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت کی کارکردگی کی تعریف اُن کے مخالفین بھی کرتے ہیں۔ بلکہ ”صاف ستھرا پنجاب “ کی تعریف تو پاکستان سے باہر بھی کی جا رہی ہے۔ 

سیاسی قیادت کا کام پالیسی سازی ہوتا ہے، جبکہ اُس پر عمل درآمد سرکاری مشینری کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔ اگر اس مشینری کے تمام پرزے اپنی اپنی درست جگہ پر ہوں تو نظام مؤثر انداز میں کام کرتا ہے۔ لیکن اگر ایک جگہ کا پرزہ دوسری جگہ لگا دیا جائے تو پوری مشینری ناکارہ ہو جاتی ہے، اور مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پاتے۔ مریم نواز نے پاکستانی سیاست میں ایک ایسا کام کر دکھایا ہے جس کا وعدہ تو سب نے کیا، لیکن عملی طور پر کوئی اسے پورا نہ کر سکا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بہتری کو پاکستان کے تمام صوبوں اور وفاق تک پھیلایا جائے، اور اسے مستقل بنیادوں پر نافذ کرنے کیلئے اگر قانون سازی یا آئین میں ترمیم کی ضرورت بھی ہو تو وہ بھی کی جانی چاہیے، کیونکہ اسی میں پاکستان اور عوام دونوں کی بہتری ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
چین کے علاقے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک، کئی عمارتیں گرگئیں
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سُنادیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق مشاورت تیز کردی
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
لاہورپولیس کے بعض اہلکاروں کا خواجہ سراؤں کیساتھ مل کر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں ہونیوالی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے: بابر اعظم
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
فيفا ورلڈکپ 2026 منفرد کیوں؟
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
سینیئر بھارتی فلم پروڈیوسر نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکا کے 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
حیدرآباد میں ایک نشست پر پی پی، دوسری پر آزاد امیدوار کامیاب
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
بے امنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئیگی: مولانا فضل الرحمان
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
3 روز قبل سی ویو پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق ہونےکا ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ سے قبل عراق میں ایک اور خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قیام کا انکشاف
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے، کیا آپ کو معلوم ہے؟
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ڈس اپیئرنگ فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ، اپ ٹریک بند
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ
DAILY MITHAN May 17, 2026
پاکستان
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیا جائے گا
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 15, 2026