اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کے ذمہ داروں کے خاتمے کا مشن مکمل ہونے کے قریب ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ غزہ کے 60 فیصد علاقے پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی رہنما اور کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ میں اب تک 72 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کا 90 فیصد سے زائد علاقہ ناقابل رہائش ہے اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث غذائی اجناس اور ادویات کی شدید قلت ہے۔


























Leave a Reply