واشنگٹن: ہیکرز نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں فیول اسٹوریج ٹینکوں کی ریڈنگ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر دی۔
ذرائع کے مطابق ہیکروں نے خودکار ٹینک گیج سسٹم میں چھیڑ چھاڑ کی جس سے ٹینکوں میں ایندھن کی ریڈنگ غلط دکھائی دینے لگی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسائبر حملوں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی حکام کو شبہ ہے کہ سائبر حملوں کے پیچھے ایرانی ہیکرز ہیں تاہم ایف بی آئی نے اس بارے میں رائے دینے سے انکار کر دیا ۔


























Leave a Reply