امریکا میں ری پبلکن اراکین نے ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام بنا دی۔
امریکی ایوان میں قرار داد پیش کی گئی، جہاں قرارداد کے حق میں 212 اور مخالفت میں بھی 212 ہی ووٹ پڑے۔
تین ری پبلکن اراکین نے قرارداد کی حمایت اور ایک ڈیموکریٹ نے مخالفت کی، قرارداد کے حق اور مخالفت میں ڈالے گئے ووٹ برابر ہونے کے سبب معاملہ بے اثر ہوگیا۔
یاد رہے امریکی سینیٹ میں بھی ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد مسترد کی جاچکی ہے، سینیٹ میں پیش کی گئی قرار داد کے حق میں 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے تھے۔


























Leave a Reply