فرانسیسی صدر میکرون کو 2025 میں ان کی اہلیہ اور خاتون اول بریجیٹ میکرون کی جانب سے طیارے میں تھپڑ مارے جانے کی وجہ سے سامنے آگئی۔
فرانسیسی خاتون صحافی فلورین تاردیف کی نئی کتاب میں صدرمیکرون سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے کہ خاتون اول بریجیٹ نے صدر میکرون کے موبائل فون پر کچھ پیغامات دیکھ لیے تھے۔
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر میکرون نے ایرانی اداکارہ گل شفتے فرحانی کو غیر مناسب میسج بھیجے تھے، صدر میکرون اور خاتون اول کی طیارے میں شدید بحث ہوئی تھی۔
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 48 سالہ صدر میکرون کا 42 برس کی گل شفتے فرحانی سے کئی ماہ تک تعلق قائم رہا۔
دعویٰ کیا گیا ہےکہ صدرمیکرون نے ایک میسج میں ایرانی اداکارہ کو کہا تھا کہ وہ بہت خوبصورت نظر آتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون اول کی دوست نے مصنفہ کو بتایا کہ بریجیٹ کو میکرون اور گل شفتے کے درمیان پیغامات کے تبادلے سے زیادہ دکھ اس بات کا تھا کہ انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ آہستہ آہستہ مٹائی جارہی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی خاتون اول کے نمائندے نے مصنفہ کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریجیٹ شوہر کا ٹیلیفون چیک نہیں کرتیں۔
دوسری جانب ایرانی اداکارہ گل شفتے فرحانی نے بھی صدر میکرون سےتعلق کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے جھینپ کر کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں کہا گیا کہ فرانسیس خاتون اول نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ دے مارا۔
تاہم واقعے کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تکرار بلکہ مذاق کر رہے تھے۔


























Leave a Reply