بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 13 افراد شہید ہوگئے۔
17 اپریل کو اعلان کردہ جنگ بندی کو 17 مئی تک بڑھایا گیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج لبنان میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 13 افراد شہید ہوئے، جن میں ایک فوجی، ایک بچہ اور 2 امدادی کارکن شامل ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ نبطیہ شہر پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، جن میں سول ڈیفنس کے 2 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔
اس کے علاوہ جبشیت کے قریب ایک اور حملے میں 4 افراد مارے گئے، جن میں ایک فوجی اور ایک شامی شہری شامل ہے۔
اسی طرح بنت جبیل میں ہونے والے تیسرے حملے میں 4 عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔


























Leave a Reply